ٹک ٹاک کیلیے شیر کے پنجرے میں جانے والا نوجوان حملے میں زخمی

ٹک ٹاک کیلیے شیر کے پنجرے میں جانے والا نوجوان حملے میں زخمی

لاہور کے سبزا زار میں یہ واقعہ پیش آیا ہے
ٹک ٹاک کیلیے شیر کے پنجرے میں جانے والا نوجوان حملے میں زخمی

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی فارم ہاؤس میں ٹک ٹاک بنانے کیلیے شیر کے پنجرے میں جانے والے نوجوان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ویڈیو ریکارڈنگ کیلیے پنجرے میں چانے والے نوجوان پر شیر نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

ڈی جی پنجاب وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

یہ واقعہ لاہور کے علاقے سبزہزار میں قائم ایک فارم پر پیش آیا اور زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت عظیم کے نام سے ہوئی جو فارم میں شیروں کے پنجرے میں اُن کے قریب جاکر ویڈیو بنارہا تھا۔

شیر کے اچانک حملے میں نوجوان کا چہرہ، کاندھے اور بازو زخمی ہوئے جس پر اُسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

 ادھر پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے بتایا ڈی جی وائلڈلائف نے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی اور بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کرنے ہدایت کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!