ویڈیو: بھارت میں نئے تعمیر ہونے والے گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ برآمد

ویڈیو: بھارت میں نئے تعمیر ہونے والے گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ برآمد

سانپوں کو پکڑ کر حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
ویڈیو: بھارت میں نئے تعمیر ہونے والے گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ برآمد

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع ناگاؤں میں تعمیر ہونے والے نئے گھر سے 35 سانپ برآمد ہوئے ہیں۔

مکین نے گھر میں پھنکار کی آوازیں سننے کے بعد اس کا کھوج لگایا تو دیکھا کہ ایک جگہ گڑھے سے سانپ کا سر باہر نکلا ہوا ہے، جس کے بعد اُس نے احتیاط کر کے جب اندر جھانکا تو درجنوں درمیانے سائز کے سانپ موجود تھے۔

یہ سانپ گھر کے باتھ روم میں تھے۔ اس کے بعد شہری نے سانپوں کو ریسکیو کرنے والے ایک مقامی کارکن سنجیب کو بلا کر صورت حال بتائی جس کے بعد اُس نے سارے سانپوں کو پکڑ کر حفاظتی مقام پر منتقل کردیا۔

سانپوں کی موجودگی کی اطلاع علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو مکین وہاں بڑی تعداد میں پہنچے اور دیکھنے کے ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

سانپوں کو ریسکیو کرنے کے دوران بھی شہریوں کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی۔ سنجیب ڈیکا کے مطابق یہ سانپ کالیابور کے قریب کوواریتال چریالی کے ایک نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے نکلے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں دو ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک کنوئیں سے بڑا کوبرا سانپ برآمد ہوا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!