عالمی منڈی میں سونا سستا، مقامی بازار میں بھی قیمت کم ہوگئی، چاندی مہنگی
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہوگئی
ویب ڈیسک
|
4 Aug 2026
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی نرخ نیچے آ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 55 ڈالر پر آ گیا۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 351 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 444 روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment