عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا

عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا

فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ریٹ 13 ڈالرز مزید کم ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں  ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کی کمی سے 2503ڈالر کی سطح پر آگئی اس کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں تبدیلی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 262500روپے کی سطح پر آگئ،

اسی طرح  فی  دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 225051روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب   فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور  دس گرام چاندی 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!