عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
مسلسل چھٹے روز قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی
ویب ڈیسک
|
4 May 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں چھٹے روز بھی کم ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 2301 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود کاروباری ہفتے کے چھٹے روز پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
آج بروز ہفتہ پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 38 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1257 روپے کمی سے 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2246.22 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment