عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، کتنی کمی ہوئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، کتنی کمی ہوئی؟

عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی ہوئی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، کتنی کمی ہوئی؟

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2025

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 2,857 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی دیکھے گئے، جہاں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 438 روپے کی کمی کے ساتھ یہ 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر آ گئی۔

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کم ہو کر 3,240 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 9 روپے کی کمی کے ساتھ 2,777 روپے تک پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!