عوام کیلیے بڑی خوش خبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عوام کیلیے بڑی خوش خبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اوگرا نے سمری ارسال کردی
عوام کیلیے بڑی خوش خبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

عوام کیلیے خوش خبری یہ ہے کہ فروری کے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ارسال کی ہے۔

اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے 15 روز کیلیے قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!