بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری، بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافہ ہوگا

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری، بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافہ ہوگا

وفاقی کابینہ نے سرکلولیشن سمیر کے ذریعے ہی منظوری دے دی
بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری، بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافہ ہوگا

ویب ڈیسک

|

4 Jul 2024

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے شہریوں پر بجلی بم گرانے کی منظوری دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط5.72 روپے اضافے کی منظوری کیلیے حکومت کو سفارش بھیجی تھی۔  نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004  کے لیے ہے۔ نیپرا  نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بجھوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!