بینکوں سے نئے نوٹوں کا حصول مشکل، گڈیوں کی بلیک میں فروخت جاری

بینکوں سے نئے نوٹوں کا حصول مشکل، گڈیوں کی بلیک میں فروخت جاری

100 روپے کی گڈی پر 600 روپے اور 50 روپے کی گڈی 5900 روپے کی ہے۔
بینکوں سے نئے نوٹوں کا حصول مشکل، گڈیوں کی بلیک میں فروخت جاری

Webdesk

|

26 Mar 2025

کراچی : بینکوں سے نوٹوں کا حصول مشکل ہو گیا، کراچی میں بولٹن مارکیٹ میں بلیک میں فروخت جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے لیے کمرشل بینکوں کو 27 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے ہیں۔ مگر عوام کو بینکوں سے نوٹوں کی گڈیاں نہیں مل رہی ہیں۔

اس کے برعکس، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں نوٹوں کی گڈیاں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ 100 روپے کی گڈی پر 600 روپے اور 50 روپے کی گڈی 5900 روپے کی ہے۔

20 روپے کی گڈی پر 450 روپے اضافی اور 10 روپے کی گڈی کی قیمت 1450 روپے وصول کی جا رہی ہے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کا عملہ نوٹوں کی گڈیاں لا کر دیتا ہے، اسٹیٹ بینک کا اسٹاف گڈیاں لا کر بیچتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!