چار روز میں فی تولہ سونے کی قیمت دس ہزار روپے تک کم ہوگئی

چار روز میں فی تولہ سونے کی قیمت دس ہزار روپے تک کم ہوگئی

فی تولہ قیمت میں آج بھی 1800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے
چار روز میں فی تولہ سونے کی قیمت دس ہزار روپے تک کم ہوگئی

Webdesk

|

24 May 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج مسلسل چوتھے دن سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2338ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 240200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 205933روپے کی سطح پر آگئی۔

قوت خرید متاثر ہونے اور مارکیٹ سرگرمیاں بحال رکھنے کیلیے آج انڈر کاسٹنگ 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ 

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!