چین کی معروف کمپنی کا پاکستان میں جدید الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

چین کی معروف کمپنی کا پاکستان میں جدید الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

چینی اور پاکستانی کمپنی جوائنٹ وینچر کرے گی، معاہدے پر دستخط
چین کی معروف کمپنی کا پاکستان میں جدید الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان

Webdesk

|

22 Jun 2024

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی معروف عالمی چینی کمپنی بی وائی ڈی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس مقصد کے لیے بی وائی ڈی اور پاکستان کی انرجی کمپنی حب پاور ہولڈنگ کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

حب پاور کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ خط کے مطابق حب پاور ہولڈنگ کی ایسوسی ایٹڈ کمپنی میگا موٹرز اور بی وائے ڈی مل کر کام کریں گے۔ 

مشترکہ وینچر کے لیے پاکستان میں زمین سمیت دیگر اثاثے خریدے جائیں گے۔ بی وائی ڈی الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے جو پسنجر کاروں کے ساتھ الیکٹرک بسیں اور ٹرک بھی تیار کرتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!