3 hours ago
امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا، عباس عراقچی
نتیجتا امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Webdesk
|
3 Mar 2026
تہران : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کی منتخب کردہ جنگ میں داخل ہوا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو کبھی بھی کوئی نام نہاد ایرانی خطرہ نہیں تھا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی عوام بہتر کے مستحق ہیں اور انہیں اپنا ملک واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرے گا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ نتیجتا امریکی افواج کو ممکنہ طور پر ایرانی جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment