چینی سولر سب سے زیادہ پاکستان میں فروخت ہونے کا انکشاف
پاکستان میں گزشتہ دو سال میں مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے
ویب ڈیسک
|
9 Dec 2024
پاکستان میں سولرائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، صرف دو سے تین سال کے اندر پاکستان سولر کی بڑی مارکیٹوں میں شامل ہوگیا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان نے 13 گیگا واٹ کے سولر پینل خریدے ہیں اور اس طرح پاکستان چینی سولر پینلز کا تیسرا بڑا امپورٹر بن گیا ہے۔
امپورٹ کردہ سولر پینل کا حجم ملک کی مجموعی پیداوار سے 30 فیصد بڑھ گیا ہے، جو کہ 2023 میں 46 گیگاواٹ تھا۔
جس کی بنیادی وجہ گھریلوں صارفین اور کاروباری اداروں کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں سے جان چھڑانے کی خواہش ہے۔
جبکہ گزشتہ دہائی کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں 90 فیصد کمی نے بھی سولرائزیشن کے عمل کو تیز کیا ہے، حکومت نے 17 فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے اور نیٹ میٹرنگ کی پالیسی متعارف کراکر سولرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دی ہے۔
Comments
0 comment