ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بھی مستحکم

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بھی مستحکم

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بھی مستحکم

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2023

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 45پیسے کی کمی سے 282روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری پر مارکیٹ فورسز کی ڈالر کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12 پیسے کی کمی سے 282روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باوجود ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے مجموعی طور پر پاکستان کیلیے 1ارب 55کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری کے علاوہ جنوری میں آئی ایم ایف سے 700ملین ڈالر کی قسط کی منظوری کے امکانات سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!