طالب علم کی خودکشی کے باوجود یونیورسٹی آف لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد

طالب علم کی خودکشی کے باوجود یونیورسٹی آف لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد

اویس نامی طالب علم نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی ہے
طالب علم کی خودکشی کے باوجود یونیورسٹی آف لاہور میں فیسٹیول کا انعقاد

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2025

 

یونیورسٹی آف لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ایک طالبعلم نے تیسری منزل سے گود کر خودکشی کرلی۔

پولیس اور انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر خودکشی کے پہلو کو ہی زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت اویس سلطان کے نام سے ہوئی ہے جو یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ فارمیسی میں زیرِ تعلیم تھا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اویس سلطان کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے وقت کیمپس میں موجود طلبہ اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ واقعہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر کیا گیا اقدام۔

بھائی کے مطابق اویس سلطان پر تعلیمی دباؤ تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کم حاضری کے باعث اساتذہ نے انہیں فائنل امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی اور انہیں سمسٹر ریپیٹ کرنے کا کہا گیا تھا، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

تاحال یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کے مطابق اویس سلطان فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے پانچویں سمسٹر کا طالبعلم تھا۔ 

واقعے کے بعد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں یونیورسٹی کا عملہ اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود دکھائی دیتے ہیں۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معمولات جاری رکھے گئے اور اسی احاطے میں انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!