حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2024
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تیاری کی جارہی ہے۔
محکمہ پیٹرولیم کے باوثوق ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 0 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق متوقع اضافہ عالمی منڈی میں اضافے اور آئی ایم ایف کی جانب سے عائد شرائط کی روشنی میں مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔
16 مارچ کو پچھلے پندرہ دن کیلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1.77 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بالترتیب 279.75 روپے اور 285.56 روپے فی لیٹر پر آئیں۔
وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان یکم اپریل کی رات وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کرے گی۔
Comments
0 comment