حکومت اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

حکومت اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزرا کی فلار ملز مالکان سے ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی
حکومت اور فلارز ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Jul 2024

فلارز ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزار نے فلارز ملز مالکان سے مذاکرات کیے اور ود ہولڈنگ کے حوالے سے اُن کے تحفظات سنے۔

وفاقی وزرا نے مطالبات کو سنجیدگی سے سننے کے بعد ان کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد فلارز ملز مالکان نے ہڑتال 22 جولائی تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزراء اور ایف بی ار حکام پر مشتمل کمیٹی سوموار اور جمعرات کو بھی میٹنگ کرے گی، فلار ملز ایسوسی ایشن بھی چاروں صوبوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد مالیاتی تخمینہ پیش کرے گی۔

حتمی فیصلے تک فلارملز پر سیکشن 153اے کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس 0.25فیصد رہے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!