2 hours ago
اسرائیل میں 2 ترک صحافی گرفتار
میزائل حملے کے بعد دونوں صحافی جائے وقوعہ کے قریب رپورٹنگ کر رہے تھے۔
Webdesk
|
4 Mar 2026
تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر کے باہر براہِ راست نشریات کرنے پر سی این این کے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے2 صحافیوں کو گرفتار کر لیا ۔
اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ رپورٹر ایمرہ چکماک اور کیمرا مین حلیل قہرمان کو ایک حساس سکیورٹی تنصیب کی فلم بندی کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب گزشتہ روز ایران کی جانب سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے دیگر علاقوں پر ایک اور میزائل حملے کے بعد دونوں صحافی جائے وقوعہ کے قریب رپورٹنگ کر رہے تھے۔
Comments
0 comment