تیسری عالمی جنگ، سابق نیٹو کمانڈر نے خبردار کردیا

تیسری عالمی جنگ، سابق نیٹو کمانڈر نے خبردار کردیا

سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے۔
تیسری عالمی جنگ، سابق نیٹو کمانڈر نے خبردار کردیا

Webdesk

|

4 Mar 2026

لندن: برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف نے کہا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔

رچرڈ شیریف نے ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برطانوی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے۔

 حقیقت میں انہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!