ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا

ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا

نئی مالیاتی پالیسی میں انکشاف
ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہوگیا

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2025

حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض اب 3 لاکھ سے متجاوز ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے تیار کی گئی نئی مالیاتی پالیسی سامنے آگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک تقریباً 302,000 روپے تک پہنچ گیا۔

  پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بجٹ خسارہ پارلیمنٹ کے ایکٹ میں طے شدہ حد تک محدود نہیں کر سکی۔ گزشتہ مالی سال میں وفاقی بجٹ کا خسارہ قانونی حد سے دوگنا یا 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ 

وفاقی بجٹ کا خسارہ ملکی پیداوار کے 3.5فیصد تک محدود رکھنے کے قانونی تقاضے کے برعکس 7.3فیصد یا 7.7 کھرب روپے ہو گیا۔ یہ بجٹ کے ہدف سے قدرے زیادہ تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!