کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند

مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند

Webdesk

|

10 Jan 2025

کراچی: شہر قائد میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزچورنگی  کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ کام دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران سرانجام دیا جائے گا۔

مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل  ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!