کراچی والوں کیلیے اہم خبر، کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20 سال کی توسیع
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2024
قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20 سال کی توسیع کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید طویل سماعت کے بعد کی گئی ہے۔
کے۔ الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی 20 سال کی مدت کے لیے تجدید کی گئی ہے۔ نان ایکسکلوسیو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے۔ الیکٹرک کی جانب سے دی گئی غیر خصوصی لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کے۔ الیکٹرک کاسابقہ 20 سالہ لائسنس جولائی 2023 میں اپنی مدت پوری کرچکا تھا جس کے بعد کے الیکٹرک کو 6 ماہ کے لیے عبوری تقسیم کا لائسنس دیا تھا۔
نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کو کراچی، اُوتھل، بیلہ، وندر، حب، دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان ایکسکلوزو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے۔ الیکٹرک کی جانب سے دی گئی نان ایکسکلوزو لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہے۔
Comments
0 comment