کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے تباہ

کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے تباہ

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے تباہ

Webdesk

|

2 Mar 2026

کویت: کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

امریکی جریدے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدار نے کویت میں امریکی فوجی طیارہ تباہ ہونیکی تصدیق کی ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق امریکی طیارے کا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور تمام اہلکاروں کی زندگیاں بچ گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!