مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری، 14 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
Webdesk
|
1 Mar 2024
ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.27 فیصد مزید بڑھ گئی جس کے بعد سالانہ شرح 32.73 فیصد پر پہنچ گئی۔
ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا آلو، انڈے، لہسن، بیت، دال مونگ، گیس، پیاز اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایاگیاہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے،لہسن،بیف اوردال مونگ سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں گیس کی قیمتوں میں15.52فیصد، پیاز کی قیمتوں میں2.87فیصد،انڈے کی قیمتوں میں1.32 فیصد،آلو کی قیمتوں میں0.68فیصد،لہسن کی قیمتوں میں،دال مونگ کی قیمتوں میں0.27فیصد،بیف کی قیمتوں میں0.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں11.48فیصد،دال ماش قیمتوں میں 0.97فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.44فیصد،سادہ روٹی کی قیمتوں میں0.35فیصد،گڑ کی قیمت میں 0.33فیصد،ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.22فیصد اوردال مسور کی قیمتوں میں0.21فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
Comments
0 comment