نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ
قرض کی حتمی منظوری بورڈ دے گا
ویب ڈیسک
|
13 Jul 2024
تمام شرائط ماننے اور غریبوں پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر 37 ماہ کے عرصہ میں ملیں گے۔
آئی ایم ایف پاکستان سے 37 ماہ کیلئے قرض پروگرام پر آمادہ ہوا، پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔
امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کو قرض دینے کی منظوری بھی مل جائے گی۔
Comments
0 comment