پاکستان کا قرض 73 کھرب 60 ارب سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک
|
13 May 2025
حکومت پاکستان کے قرضہ جات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب پاکستان کا مجموعی قرض 73.6 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے مارچ 2025 کے ایک ماہ میں مجموعی طور پر 652 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے 496 ارب روپے مقامی ذرائع سے جبکہ 156 ارب روپے بیرونی قرض حاصل کیا۔ جس کے بعد مارچ 2025 تک حکومت کا کل مجموعی قرضہ73,688 ارب روپے (73 کھرب اور 60 ارب روپے) تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مجموعی قرض میں سے مقامی قرض 51518 ارب جبکہ بیرونی قرض 22170 ارب روپے ہے۔
قرضہ جات میں سالانہ اضافہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 12.7 فیصد سالانہ شرح کے حساب سے قرضہ لیا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ قرض میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے تشویشناک صورتحال ہے اور اس سے آئندہ مالی سال میں بجٹ کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment