بوہری برادری نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی

بوہری برادری نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی

عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا،
بوہری برادری نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی

Webdesk

|

19 Mar 2026

کراچی: شہر قائد میں بوہری برادری نے جمعرات کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی ۔

عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

اس موقع پر بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی۔

نمازِ عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کے لیے بھی دعائیں کی گئیں خصوصی طور پر دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!