دنیا کے کن ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے؟
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات، 20 لاکھ سے زائد نمازی شریک

ویب ڈیسک
|
30 Mar 2025
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، امریکا، یورپ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
مسجد الحرام (مکہ) اور مسجد نبوی (مدینہ) میں نماز عید کے عظیم اجتماعات ہوئے جن میں 20 لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی۔
دوسری جانب، اردن، انڈونیشیا اور برونائی میں کل پیر کو عید الفطر منائی جائے گی، جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے—کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید منائیں گے۔
امریکا اور کینیڈا میں بعض مسلمان مقررہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق آج عید منارہے ہیں جبکہ رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند نظر آنے کے بعد اپنا فیصلہ کریں گی۔
مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے اختلاف کی وجہ سے عید کے دنوں میں فرق دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Comments
0 comment