پاکستان میں سونا پھر سے مہنگا ہوگیا
آج ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
Webdesk
|
5 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
Comments
0 comment