پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Webdesk
|
27 Mar 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکچسینج میں صبح سے ہی تیزی رہی اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں خاصی دلچسپی ظاہر کی۔
تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا اور 100 انڈیکس نے ساڑھے تین ماہ بعد بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، اس سے قبل دسمبر 2023 کو اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔
مارکیٹ مبصرین کا کنہا ہے کہ نجکاری کی خبروں اور آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلی بار جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے۔
نجکاری کی خبروں کے باعث آج پھر پی آئی اے کا شیئر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز،قیمت میں اپر لاک لگ گیا اور گزشتہ 7ماہ میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت 700 فیصد بڑھ کر 27 روپے سے تجاوز کرگئی۔
Comments
0 comment