پی آئی اے انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کردی

Webdesk
|
27 Mar 2025
کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلی ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے کی اجازت ہے۔
دیگر تمام افراد بشمول جی ایچ اے اور ایئر لائن آپریٹرز کے عملے کو کسی بھی قسم کی فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی لینے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی فرد سخت انتظامی اور تادیبی کارروائی کا سامنا کرے گا۔
سی پی ایل سی کراچی کے جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ، کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کل جرائم میں 22 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
Comments
0 comment