پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

Webdesk

|

28 Jun 2024

 اسلام آباد: ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے، آئندہ  15روزکے لیے پیٹرول  7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر  مہنگا ہونے کا  امکان ہے۔

لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے جس کے باعث  پیٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اوگرا 30 جون کو سفارشات حکومت کو غور کے لیے پیش کرے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.73 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

 مجوزہ فنانس بل میں حکومت نے لیوی چارج کو زیادہ سے زیادہ 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!