پیاز نایاب، فی کلو قیمت 240 سے متجاوز

پیاز نایاب، فی کلو قیمت 240 سے متجاوز

پیاز مہنگے داموں فروخت ہونے پر بھی انتظامیہ کوئی ایکشن لینے سے قاصر ہے
پیاز نایاب، فی کلو قیمت 240 سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

ملک بھر میں پیاز نایاب، قیمت 240 روپے فی کلو پر پہنچ گئی

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔

کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد م، کوئٹہ سمیت تمام ہی شہری علاقوں میں پیاز من مانی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں اول درجے پیاز کی قیمت 240 روپے فی کلو سے زائد ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ پیچھے سے مال مہنگا ہونے کی وجہ سے دکاندار مہنگی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

منڈی حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں اور دھند کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہونے کے سبب فی الحال پیاز دستیاب نہیں ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے تو قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!