قدرت پاکستان پر مہربان، پنجاب حکومت کی اٹک میں 800 ارب روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق

قدرت پاکستان پر مہربان، پنجاب حکومت کی اٹک میں 800 ارب روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق

پنجاب حکومت نے تصدیق کردی، معاملے پر وزیراعلیٰ کو کل بریفنگ دی جائے گی
قدرت پاکستان پر مہربان، پنجاب حکومت کی اٹک میں 800 ارب روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

پنجاب کے شہر اٹک سے 800 ارب روپے کا سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا جس کی صوبائی حکومت نے بھی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے کنارے زمین کے نیچے سے سونے کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس کی مالیت 800 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس ذخائر میں کم از کم 2.8 ملین تولہ سونا ہے، جو پاکستان کی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

معدنیات کے سابق نگراں وزیر ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ سونے کے ذخائر صوبہ سندھ کے قریب دریافت ہوئے ہیں جو اٹک میں 32 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ"یہ سنگ میل پاکستان کی معدنی دولت کو کھولنے، معاشی احیاء اور آنے والی نسلوں کے لیے نئے مواقع کی منزلیں طے کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے کم از کم 127 مقامات سے جمع کیے گئے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ذخائر "2.8 ملین تولہ سونا" ہیں، جس کی تصدیق "وسیع تحقیق کے ذریعے ہوئی ہے۔"

دریافت کی اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "800 بلین PKR کی تخمینہ مالیت اقتصادی ترقی کو ہوا دے گی۔" جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے کم از کم نو بلاکس کی نشاندہی کی ہے جنہیں جلد ہی بولی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سابق صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے سونے کے ساتھ زنک، چاندی، نکل، مینگنیج اور تانبے کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ 

ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ 75 مربع کلومیٹر تک سونے کے ذخائر کی تلاش کی گئی ہے۔

پنجاب میں اربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کا معاملہ

پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پر سونے کی ذخائر کی موجودگی تصدیق کی اور بتایا کہ اس معاملے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کل بریفنگ دی جائے گی۔

سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود پنجاب حکومت کو ایک سال لگا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی۔ ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطحی کمیٹی کل وزیراعلی کو ملے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!