رمضان المبارک کیلیے بینکوں کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کیلیے بینکوں کے اوقات کار جاری

اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا
رمضان المبارک کیلیے بینکوں کے اوقات کار جاری

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک ، 1445 ہجری کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تمام بینکس اور مائیکرو فنانس ادارے پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک کھلیں گے جبکہ بینکس میں عوامی لین دین دوپہر دو بجے تک ہوگی

اعلامیے کے مطابق اس دوران 2 بجے سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکس صبح 9 بجے سے ایک بجے تک بغیر وقفے کے کھلیں گے اور عوامی لین دین ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!