سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اس شراب خانے میں صرف غیر مسلم سفارت کار کو رسائی حاصل ہوگی
سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار نان مسلم غیر ملکی سفارت کاروں اور مہمانون کیلیے مملکت میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں جہاں صرف غیر مسلم سفارت کاروں کو رسائی ہوگی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز نے منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ شخصیت سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’شراب خانہ آئندہ چند ہفتوں میں ریاض میں قائم ڈپلومیٹک کوراٹر میں کھولا جائے گا‘۔

خبر کے مطابق شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اندراج ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد ماہانہ کوٹے کے حساب سے خواہش مند شخص کو شراب فراہم کی جائے گی۔

اُدھر سعودی حکومت نے رائٹرز کی اس خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین کے تحت شراب پر پابندی ہے تاہم ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو معاشی طاقت بنانے اور تیل کے علاوہ دیگر ذرائع آمد بڑھانے کیلیے وژن 2030 متعارف کرایا ہے۔

جس کے تحت مختلف قوانین کو تبدیل کیا گیا یا پھر اس میں نرمی کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!