اسحاق ڈار کی جگہ محمد اورنگزیب کی وزیر خزانہ تعیناتی پر بلوم برگ کا ردعمل

اسحاق ڈار کی جگہ محمد اورنگزیب کی وزیر خزانہ تعیناتی پر بلوم برگ کا ردعمل

بلوم برگ نے رپورٹ جاری کردی
اسحاق ڈار کی جگہ محمد اورنگزیب کی وزیر خزانہ تعیناتی پر بلوم برگ کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2024

بین الاقوامی اقتصادی جریدے بلوم برگ نے پاکستان میں حبیب بینک کے سابق سی ای او محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو خوش آئند اور مثبت قدم قرار دے دیا۔

بلوم برگ کی جانب سے جاری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو  پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے مثبت قدم ہے۔

بلوم برگ کے مطابق اس تقرری سے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھے گی اور اُن کا اعتماد بھی بحال ہوگا جبکہ پاکستان کو درپیش چلینجز کے حل کیلیے یہ تقرری بہت زیادہ مددگار بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نئے وزیر خزانہ کا ماضی بتاتا ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کریں گے اور نجکاری میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب وزیر خزانہ پاکستان کو اگلے ماہ کے اختتام سے پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط جاری کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری قسط کے جاری ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہوگا جس کے لیے رواں ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔ محمد اورنگزیب کے تجربے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالرز ہونے والے مذاکرات میں کافی مدد ملے گی اور بطور وزیر خزانہ وہ ملک میں معاشی اصلاحات کریں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے محمد اورنگزیب کی تعیناتی اس بات کی غمازی ہے کہ نئے وزیراعظم پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اقدامات اور اس بحران کو ختم کرنے میں کتنے زیادہ سنجیدہ ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!