اسٹارٹ اپس اور چھوٹے پاکستانی تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی کے حوالے سے اچھی خبر
![اسٹارٹ اپس اور چھوٹے پاکستانی تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی کے حوالے سے اچھی خبر](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/11/sttrtt-ps-wr-chhwtty-pkhstny-tjrwn-khy-saawdy-aarb-tkh-rsy-y-khy-hwly-sy-chhy-khbr_1739217775-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
11 Feb 2025
پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے تاجروں کی سعودی عرب کی مارکیٹوں تک رسائی کے حوالے سے پاکستان نے عرب ملک کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ معاہدہ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کے درمیان LEAP 2025 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔
معاہدے کے تحت بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فنٹیک شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
شزہ فاطمہ نے عالمی اسٹیک ہولڈرز کو راغب کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب نے بدلے میں پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت اور تکنیکی ترقی پر اعتماد کا اظہار اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے عالمی مواقع پیدا کرنے کے لیے سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔
دونوں فریقین نے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پاکستانی کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے طریقے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تحقیق اور ترقی (R&D) کے اقدامات کو بڑھانے اور سعودی عرب میں مواقع تلاش کرنے والے پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے پر اتفاق کیا۔
شازہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ڈیجیٹل اقتصادی تعاون علاقائی ترقی اور جدت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Comments
0 comment