سولر پراجیکٹ : لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری

Webdesk
|
27 May 2025
کراچی : لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کے لئے سولر پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سندھ کے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
ترجمان سندھ انرجی نے بتایا کہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگے گا۔وزیرتوانائی سندھ کا کہنا تھا کہ 270 میگاواٹ سولر بجلی کی فراہمی سے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ سولرمنصوبوں سے سستی بجلی کراچی کے عوام کو فراہم کی جائے گی، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
خیال رہے شہر قائد میں گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہری دہری اذیت میں مبتلا ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے بجلی آتی اور3 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
Comments
0 comment