سونا غریب کیلیے خواب بن گیا، مزید مہنگا
Webdesk
|
24 Feb 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جس میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہوکر 5 ہزار 172 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے۔
Comments
0 comment