سونا مزید مہنگا ہوگیا، خریدار پریشان
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
Webdesk
|
23 Feb 2026
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ کا جاری ہے، آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز بڑھ کر 5138 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
Comments
0 comment