سونا سستا چاندی مہنگی

سونا سستا چاندی مہنگی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کی کمی ہوئی ہے
سونا سستا چاندی مہنگی

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 110 ڈالر تک آگئی۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 915 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 104 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 914 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 89 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 642 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!