سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالرز کا اضافہ ہوا
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز بھی فی تولہ اور دس گرام کے نرخ بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2173ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں حالیہ اجافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 اور دس گرام کی قیمت 343 روپے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!