سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں قیمت بڑھ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2048ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 پر پہنچی۔

اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 413 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!