سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ گئی
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں اضافہ ہوا ہے
ویب ڈیسک
|
29 Feb 2024
مقامی صرافہ بازار میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر سے فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 2057ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 215700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے کے اضافے سے 184928روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment