سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی
سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

Webdesk

|

11 Mar 2024

کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2198ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 

بغیر کسی تبدیلی کے 230200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 197360روپے پر مستحکم رہی۔ 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ڈیڑھ سو روپے ملنے والی پیاز 280 روپے کی ہوگئی جبکہ ٹماٹر اور ہری مرچ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

 رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، یمنافع خوربیلگام ہے، جس کے باعث عوام پریشان ہیں کہ روزہ افطار کیسے کریں گے۔

پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور گوشت کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہوگئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!