سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
ویب ڈیسک
|
6 Apr 2024
بلین مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 44 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2330 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 4 ہزار 900 روپے فی تولے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 4200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے پر پہنچ گیا۔
Comments
0 comment