سونے کی قیمت میں 10000 روپے کمی ریکارڈ
10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
4 Mar 2026
کراچی: ملک بھر میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ10 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 573 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 62ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کم ہوکر 5172 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Comments
0 comment