1 hour ago
سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
Webdesk
|
21 Feb 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 71 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
اسی طرح پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید برآں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 6 ہزار 87 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 374 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 948 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 321 روپے اضافے سے 7 ہزار 671 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔
Comments
0 comment