سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونس سے متعلق اہم فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونس سے متعلق اہم فیصلہ

اس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونس سے متعلق اہم فیصلہ

Webdesk

|

6 Sep 2026

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر ہے کہ ان کی تنخواہ اور الاونس میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اپنے ملازمین کی تنخواہ اور الانس میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2026 سے پیسکو ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الانس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 گریڈ ایک سے 22 کے ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس 15 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیسکو ملازمین کو الانس کیلیے وفاقی حکومت کی شرائط لاگو ہوں گی،اس کے علاوہ پیسکو ملازمین کے کنوینس الانس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی معذور پیسکو ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الانس میں اضافہ کر دیا گیا،معذور ملازمین کا خصوصی کنوینس الانس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

 اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پیسکو ملازمین کیلئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، اس کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!